کندیاں: تھل کینال میں نہاتے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

کندیاں: تھل کینال میں نہاتے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

لڑکے نے نہانے کے لئے نہر میں چھلانگ لگائی مگر پانی کے تیز بہاؤ سے باہر نہ نکل سکا، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن میں 9 غوطہ خوروں اور تیراکوں پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا، ڈوبنے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ عثمان سکنہ پپلاں کے نام سے ہوئی۔