علاقائی
خلاصہ
- ظفروال: (دنیا نیوز) ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال کے ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جان سے گئیں، خاتون کے جاں بحق ہونے پر اہلخانہ احتجاج کرتے ہوئے ختم نبوت چوک پہنچ گئے۔
احتجاج کے باعث ختم نبوت چوک ٹریفک کیلئے بند ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہے، اہلخانہ نے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔