ڈسکہ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے 45 سالہ خاتون جاں بحق، ڈرائیور فرار

ڈسکہ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے 45 سالہ خاتون جاں بحق، ڈرائیور فرار

تفصیلات کے مطابق ریاض بی بی پسرور روڈ پر جا رہی تھیں کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں، خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، سٹی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے کار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔