2025 میں شہریوں کو ریکارڈ پاسپورٹ جاری ہوئے، اعداد وشمار جاری

2025 میں شہریوں کو ریکارڈ  پاسپورٹ جاری ہوئے، اعداد وشمار جاری

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاسپورٹ جاری کیے گئے اور ایک سال میں اتنی بڑی تعداد میں پاسپورٹ اجرا کئی سال بعد ریکارڈ ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ نارمل کیٹیگری کے 32 لاکھ 75 ہزار 263 پاسپورٹ جاری ہوئے اور ارجنٹ کیٹیگری کے 18 لاکھ 39 ہزار 487 پاسپورٹ جاری ہوئے، فاسٹ ٹریک کیٹگری میں 2 لاکھ 76 ہزار 789 پاسپورٹس کا اجرا کیا گیا۔

محکمہ پاسپورٹ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی سہولت سے تاریخی طور پاسپورٹ اجرا میں آسانی ہوئی۔