خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔
فرانس کے ایوان زیرین سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ سے بھی منظوری درکار ہوگی، قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش پیش کیا گیا جس میں کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی کی تجویز شامل تھی۔
بل میں مڈل سکولوں میں سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی ہائی سکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل تھی، بل میں سوشل میڈیا استعمال کو کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بتایا گیا۔
فرانسیسی صدر میکروں نوجوانوں میں بڑھتے تشدد کے رجحان کا ایک سبب سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے خواہاں ہیں۔
اس سے پہلے آسٹریلیا میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔