نشتر ہسپتال میں بیشتر فائر سیفٹی آلات غیر فعال ہونے کا انکشاف

نشتر ہسپتال میں بیشتر فائر سیفٹی آلات غیر فعال ہونے کا انکشاف

میعاد پوری کرنے والے فائر ایکسٹنگوشرز فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، نشتر ہسپتال میں فائر سیفٹی اقدامات پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔

ایمرجنسی ایگزٹ کے دروازوں پر تالے لگے ہونے کے باعث ہنگامی انخلا کا نظام بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے، فائر سیفٹی آلات کی کمی سے مریضوں اور لواحقین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

نشتر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فائر سیفٹی ڈرل باقاعدگی سے کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایم ایس نشتر کے مطابق فائر سیفٹی مزید مؤثر بنانے کیلئے واٹر ہائیڈرنٹ کی ضرورت ہے، واٹر ہائیڈرنٹ کی فراہمی کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔

کارڈیالوجی، نشتر ٹو اور چلڈرن ہسپتال میں بھی فائر سیفٹی آلات کی کمی کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی صورتحال پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

حادثاتی صورتحال میں سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے، فائر سیفٹی آلات کی مکمل انسپکشن اور ایمرجنسی ایگزٹس کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔