اٹلی: فٹ بال میچ میں فری سٹائل ریسلنگ کے مناظر، 2 کھلاڑی زخمی

Published On 31 Mar 2015 09:36 PM 

اٹلی میں فٹبال کا عام میچ "فری سٹائل ریسلنگ" کی بدولت خاص بن گیا۔ 2 فٹبالر زخمی ہو گئے جبکہ تیرہ پر پابندی لگ گئی۔

روم: (دنیا نیوز) اٹلی کی غیر معروف فٹبال لیگ کا میچ ہاف ٹائم تک پہنچا تو بپھرے کھلاڑیوں نے وحشی فائٹرز کا روپ دھار لیا۔ بریک کے لئے جاتے کھلاڑیوں کو جانے کیا سوجھی کہ گتھم گتھا ہو گئے۔ فٹبالرز نے ایک دوسرے پر لاتوں،ر پھر گھونسوں اور تھپڑوں سے حملہ کر دیا۔ فٹبال میچ کے دوران اس فری سٹائل کشتی میں دو زخمی کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ضابطے کی خلاف ورزی پر تیرہ فٹبالرز پر پابندی عائد کرکے میچ ختم کر دیا گیا۔