باکسر نے جلد کوئی بڑی فائٹ میں انٹری نہ دی تو ٹاپ پوزیشن کے ساتھ وہ ٹائٹل بیلٹ سے بھی محروم ہوجائیں گے
کراچی (روزنامہ دنیا ) پاکستان کے صف اول کے باکسر محمد وسیم بدستور مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے ہاتھوں سے سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی اعزاز پھسلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں پاناما کے حریف کارلوس کو شکست دے کر مسلسل آٹھویں فائٹ جیتنے والے محمد وسیم کے کورین پروموٹر اینڈی کم نے ان کی مزید مالی مدد سے انکار کر دیا ہے۔
مالی مشکلات سے دوچار پاکستانی باکسر نے جلد ہی کوئی بڑی فائٹ نہ لڑی تو وہ ڈبلیو بی سی کی سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ ہی ٹائٹل بیلٹ سے محروم ہو جائیں گے۔ کورین پروموٹر کے مطابق وہ محمد وسیم پر اپنا تمام سرمایہ لگا چکا اور اب محمد وسیم اس کی ترجیحات میں شامل نہیں کیونکہ ٹائٹل فائٹ کیلئے دوسرا امیدوار سامنے آ چکا ہے۔