مونٹی کارلو ٹینس :نوواک جوکووچ ایونٹ سے باہر

Last Updated On 20 April,2018 12:07 pm

پیرس (دنیا نیوز )فرانس میں جاری مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

سپین کے ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال نے روسی پلیئر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ مونٹی کارلو ٹینس میں سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا سفر تمام ہوگیا۔ اہم میچ میں آسٹریا کے ڈومینیک تھیم نے ان کے خلاف شاندار پرفارمنس دی۔

دلچسپ کھیل کے بعد جوکووچ چھ سات، چھ دو اور چھ تین سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ دوسری جانب عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی ایونٹ میں پیشقدمی جاری ہے۔ انہوں نے روس کے کیرن کو چھ تین اور چھ دو سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔