انڈین ویلز( روزنامہ دنیا )انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا مرحلہ کامیابی سے عبور کر کے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے اٹالین پارٹنر فیبیو فوگنینی مینز ڈبل کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔
مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے اٹالین جوڑی دار فیبیو فوگنینی نے کروشیا کے نکولا میکٹچ اور آسٹریا کے الیگزینڈر پیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو،چھ،چھ،تین اور دس ،پانچ سے ہرا دیا۔ لاسٹ 16 میں پاک اٹالین پیئر کا سامنا نمبر تین سیڈ جوڑی کروشیا کے میٹ پیوچ اور آسٹریا کے اولیور مراچ سے ہوگا۔