پیٹرا کیویٹووا کی فیڈ کپ کے فائنل میں رسائی

Last Updated On 22 April,2018 08:09 pm

سٹٹ گارٹ: (دنیا نیوز) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار پیٹرا کیویٹووا نے جرمنی کی انجلق کربر کو شکست دے کر فیڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

فیڈ کپ ٹینس کے سیمی فائنل میں جرمنی کی انجلق کربر اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیویٹووا مدمقابل ہوئیں۔ پیٹرا کیویٹووا نے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔

دوسرا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں پیٹرا کیویٹووا کی چھ دو سے جیت نے جمہوریہ چیک کو فائنل میں پہنچا دیا۔ فیڈ کپ میں دس بار کے چیمپئن جرمنی کو ہرا کر جمہوریہ چیک کی ٹیم نے کورٹ میں خوب جشن منایا۔