تہران: (دنیا نیوز) کھیلوں کا سامان بنانے والی معروف کمپنی نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی فٹبالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی کھلاڑی اور کوچ کمپنی کے فیصلے سے پریشان ہیں، انہوں نے فیفا سے اس معاملے میں مدد مانگ لی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ایرانی ٹیم کو جھٹکا، کھیلوں کا سامان بنانے والی معروف کمپنی نے ایران کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ کمپنی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔ ایرانی کوچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مخصوص کمپنی کے بنائے گئے جوتوں کے عادی ہیں۔ جوتے کی عدم فراہمی پر کھیلنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے فیفا حکام سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ دوسری جانب امریکی کمپنی کے خلاف ایرانی سوشل میڈیا صارفین نے بائیکاٹ مہم شروع کر دی ہے۔