امریکا کی 9 ایرانی اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں

Last Updated On 31 May,2018 09:57 pm

امریکا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ایرانی اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں، نامزد گروپس اور افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔

امریکی حکومت نے ایران کے تین اداروں اور چھ افراد پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے ایران کےجن گروپس پر پابندی لگائی گئی، ان میں انصار حزب اللہ، تہران کی اوین جیل اور حکومت کی سرپرستی میں قائم موبائل فون کے ایپ بنانے والی کمپنی ہانیستا پروگرامنگ شامل ہے۔

امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے عہدیداروں میں سائبر ریسرچ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عبدالصمد خرم آبادی، السیبرانی سپریم فضائی کونسل کے چیئرمین ابو الحسن فیروز آبادی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کےچیئرمین عبد علی عسکری شامل ہیں۔ پابندیوں کے نتیجے میں نامزد گروپس اور افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔