ایران کا یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ

Last Updated On 05 June,2018 05:08 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں سے 2015 میں ہوا جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھا دے گا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ انہوں نے اپنے جوہری توانائی کے ادارے کو حکم دیا ہے کہ وہ یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار رہیں، انہوں نے یورپی ممالک کو بھی خبردار کیا کہ ایران امریکی پابندیوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے بارے میں آج اقوام متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کو مطلع کر دے گا۔