فٹبال ورلڈکپ 2018 میں 'اون گول' کا نیا ریکارڈ قائم

Last Updated On 29 June,2018 08:06 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018 میں 8 اون گول کا ریکارڈ قائم، جنوبی کوریا، جرمنی کو ہرانے والی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ پہلے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

ماسکو میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں اون گول کا نیا ریکارڈ قائم، ورلڈ کپ 2018 میں اب تک 8 اون گول ہوچکے ہیں۔ ورلڈ کپ 1998 میں 6 اون گول ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اون گول کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی کھلاڑی غلطی سے اپنے ہی گول میں گیند پہنچا دے۔

دوسری طرف فیفا 2018 میں جرمنی کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا کسی دفاعی چیمپئن کو ہرانے والی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا ناک آؤٹ مرحلہ 30 جون سے شروع ہوگا۔ ہفتے کو پہلے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم فرانس کے خلاف میدان میں اترے گی۔