فٹبال ورلڈ کپ :کوچز کیلئے بھی بڑا امتحان

Last Updated On 11 July,2018 11:52 am

لاہور (دنیا نیوز ) فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل تک تاریخی رسائی کا میدان آج لگے گا۔ انگلینڈ یا کروشیا میں کون اِن کون آؤٹ ہو گا سب پتا چلے گا، کھلاڑیوں ہی نہیں کوچز کا بھی بڑا امتحان ہو گا۔

روس میں سجے فٹبال میلے کا آج دوسرا سیمی فائنل کروشیا اور سابق چیمپئن انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ رات گیارہ بجے سٹارٹنگ وِسل بجے گی، فائنل تک رسائی کی جنگ چھڑے گی۔

کھلاڑیوں کی اہم میچ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، ٹریننگ سیشنز، داؤ پیچ، نئے آئیڈیاز سب اوکے کر لئے گئے ہیں۔

اہم میچ کیلئے تماشائی بھی فُل جوشیلے نظر آ رہے ہیں اور ہلہ گلہ ، شور شرابہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ناک آؤٹ مرحلے میں پنلٹیز پر جیتنے کا بھی دونوں کو تجربہ حاصل ہے جس کا مطلب ہے کہ آج مقابلہ خوب ہو گا۔

انگلش ٹیم انیس سو چھیاسٹھ کے بعد فاتح عالم کا تاج سجانے کو بے تاب نظر آ رہی ہے۔

کروشین کھلاڑی چیمپئنز کی لسٹ میں آنے کو بے قرار ہیں، ٹاپ سکورر ہیری کین کی ٹیم کا پلہ ہی نہیں بھاری پیشگوئیوں میں بھی یہ ہی فائنلسٹ ہیں۔