لاہور: (دنیا نیوز) مشہور برطانوی باکسر عامر خان کا چیف جسٹس کی جانب سے بنائے گئے ڈیم فنڈ میں عطیہ د ینے کا اعلان، اوروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
پاکستانی نژاد مشہور برطانوی باکسر عامر خان بھی پاکستان میں پانی کی قلت کے مسئلے پر میدان میں آگئے، چیف جسٹس کی جانب سے بنائے گئے ڈیم فنڈ میں ایک ملین روپے دینے کا اعلان کیا۔ عامر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کے وہ اپنی اگلی فائیٹ کے بعد خود پاکستان آئیں گے اور پیسہ اکٹھا کریں گے۔
عامر خان نے اوروں سے بھی اپیل کی ہے کے وہ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔