ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی وزیراعظم سے فنڈز فراہمی کی اپیل

Last Updated On 26 September,2018 08:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم نے تیاریاں شروع کردیں، نئے ہیڈ کوچ حسن سردار نے وزیراعظم عمران خان سے فنڈز کی فراہمی کی اپیل بھی کردی۔

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا آغاز، کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام شروع کردیا اور نیشنل اسٹیڈیم میں خوب پسینا بہایا۔ نئے ہیڈ کوچ حسن سردار نے وزیراعظم عمران خان سے فنڈز کی فراہمی کے لیے اپیل کردی۔ حسن سردار کا کہنا تھا کہ اسپانسرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فتوحات کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم میڈل جیتنے میں ناکام رہی تھی۔