لاہور: (دنیا نیوز) قومی فٹبالر کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے مزید اعزازات حاصل کرتا رہوں گا۔
قومی فٹبال ٹیم کے رکن اور سابق کپتان کلیم اللہ نے گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، تاہم فٹنس مسائل کو جواز بنا کر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انہیں ساف فٹبال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تھا، جس پر کلیم نے فیڈریشن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ کلیم اللہ ان دنوں غیرملکی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
کلیم اللہ 100 گول مکمل ہونے پر خوشی سے سرشار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے مزید اعزازات حاصل کرتے رہیں گے۔