سمگل شدہ موبائل فونز کی بندش کیخلاف تاجروں کا احتجاج

Last Updated On 17 October,2018 04:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے 20 اکتوبر کو غیر منظور شدہ موبائل فون بند کیے تو پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے۔ کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے حکومت کو دھمکی دے ڈالی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں موبائل فونز کی سمگلنگ روکنے کے لیے غیر رجسٹرڈ فونز 20 اکتوبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا تو کراچی الیکٹرونک مارکیٹس کے تاجر سڑکوں پر آگئے۔ الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ کبھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہے۔ غیر رجسٹرڈ فون بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا فیصلہ کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کریگا۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک میں ہر ماہ 20 سے 30 لاکھ غیر رجسٹرڈ فونز سمگلنگ کے ذریعے درآمد کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیوٹی کی مد میں حکومت کو تقریبا 20 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔