ابوظہبی: (دنیا نیوز) ریال میڈرڈ نے ریکارڈ چوتھی بار فٹبال کلب ورلڈکپ جیت لیا، فائنل میں العین کو چار ایک کی شکست سے دوچار کیا۔
ابوظہبی کے فٹبال سٹیڈیم میں کلب ورلڈکپ کا ٹائٹل مقابلہ ہوا، سپین کے رال میڈرڈ اور العین کلب کے مابین فائنل میچ میں رالف میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔
بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے موڈرک نے 14ویں منٹ گول کر دیا دوسرے ہاف مہمان کھلاڑی زیادہ تیز ہو گئے۔ ہیڈر، ایکروبیٹک سٹائل اور خوبصورت ککس نے پرستاروں کو گویا دیوانہ بنا لیا۔ ساٹھ اور 78 منٹ میں کامیابی حاصل کی جبکہ انجری ٹائم میں انہیں اون گول ملا۔
العین کلب کی طرف سے واحد گول شیوٹینی نے کیا، چار ایک کی فتح سے ریال میڈرڈ نے چوتھی بار فیفا کلب ورلڈکپ ٹرافی جیتنے کی تاریخ رقم کر دی۔