نیشنل ویمن فٹبال چمپئن شپ 4 سال بعد منعقد ہونے کےباوجود انتہائی ناقص انتظامات

Last Updated On 19 October,2018 11:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویمن فٹبالرز کو 4 سال بعد میدان میں اترنے کا موقع ملا اس کے باوجود فیڈریشن کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث لڑکیاں بلبلا اٹھیں۔ میدان میں پینے کو پانی تک دستیاب نہیں اور ہاسٹل کا کھانا بھی غیر معیاری ہے۔

نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ جہاں 14 ٹیمیں چیمپیئن بننے کی کوشش میں ہیں، کہنے کو ویمن فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے لیکن پسینہ بہاتی لڑکیوں کو پانی بھی میسر نہیں، ہاسٹل میں جو کھانا ملتا ہے وہ پیٹ بھرتا نہیں خراب کرتا ہے۔

اس میلہ کو سجانے کیلئے لڑکیوں کو صرف بس کی ٹکٹ ملی، کوئی میچ فیس ہے نہ ڈیلی الاؤنس اس کے باوجود لڑکیاں خوش ہیں کہ چار سال بعد ان کو فٹبال کھیلنے کو ملا مگر یہ کھیل پروان تب چڑھے گا جب لڑکیوں کو اپنا مستقبل اچھا دکھائی دے گا۔