فرانس: (دنیا نیوز) سپورٹس کی دنیا میں نئے کھیل ٹیک بال کا اضافہ ہوگیا، ٹیک بال کا پہلا ورلڈکپ رومانیہ نے جیت لیا۔ ڈبلز کا فائنل مونٹی نیگرو کے نام رہا۔
کھیلوں کی دنیا میں ٹیبل ٹینس جیسی ٹیبل پر فٹبال کی مدد سے کھیلے جانے والا نیا کھیل "ٹیک بال" متعارف کروا دیا گیا۔ فرانس نے پہلے ٹیک بال ورلڈ کپ کی میزبانی کی، شائقین نے اس نئے کھیل کا بھرپور لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی۔
سنگل میں رومانیہ کے برنا پہلے عالمی چیمپئن بنے جبکہ ڈبلز کے فائنل میں مونٹی نیگرو کی ٹیم نے ہنگری کو شکست دی۔
یورپ میں ٹیک بال کا کھیل مرد و خواتین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔