لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ ملک بھر سے 65 سکولوں میں سے صرف چار سرکاری شامل ہیں۔
پنجاب سپورٹس بورڈ کے سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول میں 13 ویں انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ملک بھر سے سکول طلبہ شرکت کیلئے پہنچے۔ مجموعی طور پر 413 طلبہ نے 40 مختلف ایونٹس میں حصہ لیا۔
حیران کن طور پر صرف چار سرکاری سکول کے طلبہ نے نام درج کرائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سوئمنگ پول پنجاب سپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے اور اس میں ایک بھی سرکاری سکول کا بچہ تربیت حاصل نہیں کرتا۔ ڈائریکٹر سپورٹس عبدالحفیظ بھٹی کا کہنا ہے کہ جلد سرکاری سکول کے طلبہ کا گروپ یہاں ٹرینگ کے لئے بلائے جائیں گے۔