انڈونیشیا پاکستان میں‌ پام آئل کی پیداوار بڑھانے کیلئے تیار

Last Updated On 14 October,2018 04:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انڈونیشیا پاکستان میں پام آئل کی پیداوار بڑھانے اور پام آئل ریفائنری قائم کرنے کیلئے تیار ہے۔

انڈونیشین سفارتخانے کے منسٹر قونصلر اور اقتصادی و کمرشل شعبے کے سربراہ وسنوسوری ہتوومو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستان میں پام آئل کی پیداوار بڑھانے اور پام آئل ریفائنری قائم کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ پاکستان اپنی ضروریات کو پورا کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا۔

دوسری طرف ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے امریکا میں بھی سویا آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے دسمبر کیلئے سودے ایک فیصد بڑھ کر 2193 رنگٹ فی ٹن میں طے پائے، ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34137 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔