نادرا کی ویب سائٹ پر ہیکرز کے 12 ہزار حملے ناکام

Last Updated On 14 October,2018 09:51 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز ) ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے بنائی جانیوالی ویب سائٹ پر ہیکرز کے 12 ہزار حملے ناکام بنا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے ضمنی الیکشن کے دوران خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے بنائی جانیوالی ویب سائٹ پر اٹیک کیا اور لگاتار اس کو ہیک کرنے کی کوشش کرتے رہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں اور انہیں اپنی پسند کے امیدوار کو چننے میں کسی قسم کی کوئی مشکل نہ ہو۔