ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی خصوصی عدالت نے معروف اسکالر ڈاکر ذاکر نائیک کی 5 جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت نے ممبئی میں ذاکر نائیک کے 4 فلیٹس اور ایک دکان ضبط کرنے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کی این جی او پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونےکا الزام ہے۔
بھارتی عدالت نے ذاکر نائیک پر جون 2017 میں فردجرم عائد کی تھی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جولائی 2016 میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ملزمان نے ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔