رجیکا: (روزنامہ دنیا) کروشیا مذاکرات کے باوجود سٹیڈیم میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی ختم نہ کراسکا۔
انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کو کروشیا میں شیڈول نیشنز لیگ کا میچ خالی گراؤنڈ میں کھیلنا پڑا جبکہ انگلینڈ سے میچ دیکھنے کیلئے رجیکا آئے 500 برطانوی تماشائی قریبی پہاڑی پر جمع ہوگئے اور سٹیڈیم میں داخلہ نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ رجیکا کے سٹیڈن ایچ این کے سٹیڈیم میں یوئیفا کی طرف سے تماشائیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ کروشیا یوئیفا سے مذاکرات کے باوجود پابندی کو ختم نہ کروا سکا اور انگلینڈ کیساتھ خالی سٹیڈیم میں میچ کھیلا، جو بغیر گول کے برابر رہا۔سٹیڈیم پر پابندی 2016 میں تماشائیوں کے ہنگامے کے باعث لگی تھی۔