لاہور: (دنیا نیوز) بیلجیم نے عالمی چیمپئن فرانس سے پہلی پوزیشن چھین لی، فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان ایک سو ننانوے نمبر پر ہے۔
فیفا رینکنگ کے مطابق عالمی چیمپئن فرانس پہلی پوزیشن سے محروم ہو گیا ہے جس کے بعد بیلجیم دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ برازیل کا تیسرا نمبر جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔ فیفا رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی 199ویں پوزیشن ہے۔