اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نومنتخب باڈی کو ماننے سے انکارکر ديا۔ پاکستان اور فلپائن کے درمیان دو طرفہ فٹبال سیریز کے 4 میچز منسوخ کر دئیے گئے۔
ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نومنتخب باڈی کو ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ايف ايف کی نئی باڈی نے ايشين فٹبال کنفيڈريشن سے ملنے کی خواہش کا اظہار کيا تھا تاہم انہوں نے انکار کر ديا ہے جس کے بعد پاکستان اور فلپائن کے درمیان دو طرفہ فٹبال سریز کے 4 میچز منسوخ کر دئیے گئے۔
شیڈول کے مطابق رواں ماہ پاکستان نے فلپائن میں 2 میچز کھیلنے تھے جبکہ دو کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھا۔ دوسری جانب رواں ماہ قومی خواتین فٹبال ٹیم کا دورہ یو اے ای بھی منسوخ ہوگیا۔ قومی خواتین ٹیم نے 6 روزہ دورے میں 3 پریکٹس میچ بھی کھیلنے تھے۔