لاہور: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے چار صفر کی بڑی کامیابی سے ٹاپ پوزیشن کو مضبوط کر لیا، ادھر چیمپئن ٹیم مانچسٹر سٹی پھر اپ سیٹ شکست سے دوچار ہو گئی۔
گوروں کے دیس میں فٹبال پریمئر لیگ کے تگڑے مقابلے جاری ہیں، پریمئر لیگ کی نمبر ون ٹیم لیور پول نے نیو کاسل کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے برتری کی دھاک بٹھا دی اور مدمقابل کو چار صفر سے ہرا دیا۔ سپر سٹار محمد صلاح کے پنلٹی گول نے سب کے دل جیت لیے۔
دوسرے میچ میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا، چیمپئن ٹیم مانچسٹر سٹی کو لیسٹر سٹی نے دو ایک سے ہرا دیا۔ ہار پہ ہار کا شکار مانچسٹر سٹی کو چار پوائنٹ کی تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر جانا پڑ گیا۔