آل پاکستان نیزہ بازی ٹورنامنٹ، 200 گھڑ سواروں کی شاندار پرفارمنس

Last Updated On 12 November,2019 10:21 am

شورکوٹ: (دنیا نیوز) شورکوٹ میں ساتویں آل پاکستان نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 50 ٹیموں کے 200 گھڑ سوار نیزہ بازوں نے حصہ لیا، مقابلے کے دوران نیزہ بازوں نے سنگل، سیکشن مقابلوں میں مہارت سے نشانے اکھاڑے اور شائقین سے داد وصول کرتے رہے۔

شورکوٹ میں ہوئے نیزہ بازی کے سالانہ مقابلے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آئی 50 ٹیموں کے 200 گھڑ سوار نیزہ بازوں نے برق رفتار گھوڑوں پر زرق برق پگڑیوں کیساتھ اپنی مہارت کے خوب جوہر دکھائے، آزاد کشمیر، لاھور، فیصل آباد، ملتان، ایبٹ آباد، پنجاب اور خیبر سمیت ملک بھر سے گھڑ سوار ٹیموں نے سنگل اور سیکشن مقابلوں میں برق رفتار سواری پر نظریں جما کر خوب نشانے اکھاڑے۔

سنگل مقابلوں میں کنگ کلب آزاد کشمیر نے میدان مارا، سیکشن کے اہم مقابلوں میں پائینر کلب لاھور نے پہلی، شاہکار ملتان نے دوسری اور شورکوٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کیں، ٹورنامنٹ میں مختلف یونیورسٹی کے طلباء بھی مقابلے دیکھنے آئے۔ اختتام پر معزز مہمانوں نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔