ریاض: (دنیا نیوز) برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے میکسیکو نژاد امریکی حریف کو ہرا کر دوسری بار ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔ ری میچ کا فیصلہ ریفریز کے متفقہ سکور پر ہوا۔
ریاض کے باکسنگ ارینا میں مکے بازی کا بڑا مقابلہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کے لیے برطانیہ کے انتھونی جوشوا اور میکسیکو نژاد امریکی فائٹر اینڈی روئز جونیئر کے درمیان ہوا۔ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے ارینا میں تگڑا باؤٹ لڑا گیا۔ باکسنگ شائقین ہی نہیں، ماہرین بھی اس میچ سے محظوظ ہوئے۔
بارہ راؤنڈ کے میچ میں دونوں فائٹرز نے دبنگ پرفارمنس دیتے ہوئے پھرتی، مہارت اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ چھوٹے قد اور فربہ جسم والے اینڈی روئز پر جوشووا کو برتری حاصل رہی۔ طویل مقابلہ مایہ ناز باکسرز نے سٹیمنا اور جوش کا بڑا امتحان ثابت ہوا۔
ایک ایک ٹیکنیکل پوائنٹ کے ساتھ بارہویں اور آخری راؤنڈ کا خاتمہ ہوا۔ ریفریز کے آزادانہ اور خود مختارانہ فیصلے نے برطانیہ کے انتھونی جوشوا کو فاتح قرار دے دیا جس پر انہوں نے زبردست خوشی منائی۔
My hope is that someone sees my page and decides not to give up. Clean hearts win pic.twitter.com/yBrHeLq19q
— Anthony Joshua (@anthonyfjoshua) December 8, 2019