باکسر میچ ہارے یا جیتے، 13 ارب روپے انعام ملے گا

Last Updated On 04 December,2019 05:03 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک اور باکسنگ رِنگ لگنے کی تیاریاں جاری ہیں، ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن اینڈی روئز اور برطانوی فائٹر انتھونی جوشوا ری میچ کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ دونوں باکسرز نے ایکشن دکھا کر سب کو جوشیلا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض کے خوبصورت باکسنگ ارینا میں بڑے معرکے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ہیوی ویٹ بیلٹ کی چیمپئن شپ سے پہلے پھرتی، طاقت اور مہارت کے شاندار مظاہرے کیے گئے، چیمپئن باکسر اینڈی روئز اور برطانوی حریف انتھونی جوشواAnthony Joshua نے خوب سٹائل مارے۔

مکے بازی کی ایکشن دکھا کر فائٹرز نے پرستاروں کے ابھی سے پرجوش کر دیا، ریفری اور پریزینٹر کے لمبے بال بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

 

چیمپئن باکسر اینڈی روئز کا برطانوی حریف انتھونی جوشوا Anthony Joshuaسے ری میچ کے لیے 7د سمبر کو جوڑ پڑے گا۔

اس میچ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ انتھونی جوشوا میچ کے دوران ہاریں یا جیتیں ان کو حیران کن طور پر 85 ملین ڈالرز (تقریباً 13 ارب پاکستانی روپے) ملیں گے۔