کورونا وائرس: یو ایس اوپن ٹینس کورٹس عارضی ہسپتال میں تبدیل

Last Updated On 31 March,2020 06:09 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس مریضوں کی تعداد کے بعد یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے بعد ہسپتال کم پڑگئے ہیں جس کے باعث ٹینس کورٹس کو اب ہنگامی طورپر کورونا کے مریضوں کیلئے عارضی گھر کی سہولت دی گئی ہے جہاں میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں انہیں رکھا جاسکے گا اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

اگست میں ان کورٹ پر یو ایس اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہوگا اور یہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو رکھا جائے گا جبکہ ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع ایک بہت بڑے کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کئے جائیں گے جن کو شہر میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل اور دوسرے سٹاف میں تقسیم کیاجائے گا۔
 

Advertisement