پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں باڈی بلڈروں نے پوزنگ کے ساتھ انوکھا احتجاج کیا، حکومت سے باڈی بلڈنگ کلبز ایس او پیز کے تحت کھولنے کا مطالبہ کیا۔
پشاورکے تن ساز باڈی بلڈنگ کلبز کھولنے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے، تن سازوں نے پوزنگ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ نوجوان صحت مند سرگرمیوں سے دور اور نشے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ باڈی بلڈنگ کلبز 4 ماہ سے بند پڑے ہیں، گھروں میں فاقے ہیں کرائے دینے کے پیسے نہیں۔
باڈی بلڈرز نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایس او پیز کے ساتھ باڈی بلڈنگ کلبز کھولنے کی اجازت دے۔