یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل، فائنل 22 اگست کو ہوگا

Published On 20 August,2020 05:15 pm

کولون: (اے پی پی) یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا 49 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ ہفتہ کو جرمنی میں کے رائن اینرجی سٹیڈین سٹیڈیم، کولون میں کھیلا جائے گا۔

سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

اس سے قبل سیویلا کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں انٹر میلان کی ٹیم نے شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 5-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کا ایک اچھا فائنل میچ دیکھنے کو موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ سیویلا کی ٹیم اس سے قبل 5 مرتبہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔ سیویلا کی ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپا فٹ بال کپ کا ٹائٹل 2006ء میں جیتا تھا۔

اس کے بعد 2007ء، 2014ء، 2015ء اور 2016ء میں یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جبکہ انٹر میلان کی ٹیم 1991ء، 1994ء اور 2001ء میں ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔