نیویارک: (دنیا نیوز) یو ایس اوپن میں ویمن ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، تجربہ کارکھلاڑیوں کو خوب ٹف ٹائم ملا۔
نیو یارک سٹی کے بلیو کورٹ پر ٹینس مقابلے، ویمن سنگلز کوارٹر فائنل میں سرینا ولیمز اور بلغاریہ کی سیویتانا پیرونکووا دمقابل ہوئیں، توقع کے برعکس غیرمعروف کھلاڑی نے سابق عالمی نمبر ایک کو پہلا سیٹ چھ چار سے ہرا دیا۔ تجربہ کار سرینا ولیمز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ بالترتیب چھ تین اور چھ دو سے اپنے نام کیے اور سیمی فائنل میں سیٹ پکی کی۔
دوسرے میچ میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کا بیلجیئن حریف الائزے مرٹنز سے جوڑ پڑا، وکٹوریہ ازارینکا نے زور بازو دکھاتے ہوئے رینکنگ میں بہتر کھلاڑی کو چھ ایک سے ہرا کر غرور خاک کیا۔ اسی جذبے سے انہوں نے جاری رکھتے ہوئے دوسرا سیٹ چھ صفر سے جیت کر فیورٹ کھلاڑی کو آؤٹ کر دیا۔