ویانا اوپن کا سنسنی خیز آغاز، روڈیونوف نے شیپوویلوف کو اپ سیٹ کر دیا

Published On 27 October,2020 09:19 am

ویانا: (دنیا نیوز) آسٹریا میں ویانا اوپن کا سنسنی خیز آغاز ہو گیا، وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے روڈیونوف نے کینیڈین اسٹار شیپوویلوف کو اپ سیٹ کر دیا، انجری کا شکار جائلز مونافلز کو بھی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہو گئی۔

آسٹرین ٹینس کورٹ پر وینا اوپن میلہ سج گیا، پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ ہو گیا۔ وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے روڈیونوف نے کینیڈین اسٹار شیپوویلوف کو اپ سیٹ کر دیا، میزبان کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ چار، سات پانچ رہا۔

دوسرے میچ میں فرانسیسی تجربہ کار کھلاڑی جائلز مونافلز کھیل کے دوران گردن اور کندھے تکلیف میں مبتلا تاہم انجری کے باوجود کھیل جاری رکھا۔ پہلا سیٹ چھ ایک کی ہار پر دوسرے سیٹ میں ہمت ہار گئے، دو صفر کے خسارے پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی کیون اینڈرسن نے حریف ڈینس نواک کو دو ایک سے ہرا کر آؤٹ کر دیا۔