لندن: (دنیا نیوز) شہزادی کیٹ میڈلٹن کو برطانوی رگبی فٹ بال یونین کی سرپرست مقرر کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل یہ عہدہ شہزادہ ہیری کے پاس تھا، شاہی محل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیٹ مڈلٹن رگبی فٹ بال یونین کی سرپرست ہوں گی، ڈچس آف کیمبرج برطانوی رگبی فٹ بال یونین سنبھالنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں۔
شہزادہ ولیم کی اہلیہ نے رگبی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور کھیل سے اپنی دلچسپی ظاہر کی۔