لندن:(دنیا نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت کے رکن ٹوبیاس ایلووڈ نے تجویز 1922 کمیٹی کے سامنے رکھ دی ، 1922 کمیٹی برطانوی پارلیمنٹ میں بیک بنچرز کا گروپ ہے ۔
ٹوبیاس ایلووڈ نے کہا وزیر اعظم کے سکینڈلز کے باعث حکومت کی توجہ بٹ رہی ہے، 54 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوئی تو عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی۔