لندن: (دنیا نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے کہا ہے کہ انہیں وزیر ٹرانسپورٹ کےعہدے سے صرف اس لیے ہٹا دیا گیا کہ وہ مسلمان ہیں۔
برطانوی اخبار کوانٹرویو میں نصرت غنی نے کہا کہ انہیں وہپ کی جانب سے بتایا گیا کہ 10ڈاؤئننگ سٹریٹ کی ایک میٹنگ میں ساتھی ارکان نے ان کےمسلمان ہونے پر اعتراض کیا، وہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں برطانیہ کا وفادار نہیں سمجھتے تھے۔ نصرت غنی کا کہنا تھا کہ یہ سب باتیں ان کےلیے تکلیف کا باعث بنیں۔
دوسری جانب رکن پارلیمنٹ ولیم ریگ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نصرت غنی نے بہادری کے ساتھ لب کشائی کی، دوسروں کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
ادھر وہپ آفس کے ترجمان نے نصرت غنی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ نصرت غنی کو سنہ 2020 کے شروع میں وزیرٹرانسپورٹ کےعہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔