بھارت سے آزادی کیلئے برطانیہ میں خالصتان کے حق میں ووٹنگ، حتمی نقشہ جاری

Published On 10 January,2022 10:52 am

لندن: (دنیا نیوز) بھارت سے آزادی کیلئے برطانیہ کے شہر لوٹن اور لیڈز میں خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ ڈالے گئے۔ سکھ فار جسٹس نے خالصتان کا حتمی نقشہ بھی جاری کر دیا۔ نقشے میں پنجاب کے ساتھ ہریانہ اور ہماچل پردیش کو بھی خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

اکھنڈ بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گیا، بھارتی سکھوں کے لیے الگ ریاست کے قیام کے ریفرنڈم کے آٹھویں مرحلے میں برطانیہ کے شہر لوٹن اور لیڈز میں ووٹنگ ہوئی۔

سخت سردی کے باوجود ہزاروں سکھ حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچے, سکھ رہنماؤں نے خالصتان کا حتمی نقشہ بھی جاری کردیا جس میں پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیش کو خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

سکھ فار جسٹس کے مطابق اب تک برطانیہ میں 2 لاکھ سے زائد سکھ آزادی کے حق میں ووٹ ڈال چکے ہیں، خالصتان تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سکھوں کی لڑائی در اصل ہندوتوا کے خلاف جنگ ہے۔
 

Advertisement