سڈنی: (دنیا نیوز) تاریخی ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ،دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے پر عثمان خواجہ مین آف دی میچ قرار دیئے گئے، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل ہے۔
سنسنی خیز سڈنی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ، ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 8 وکٹ کے نقصان پر 416 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کی۔انگلش بلے بازوں نے ایک دفعہ پھر مایوس کن کا رکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم دو سو چورانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 265 رنز بنا کر انگلینڈ کو جیت کے لیے 388 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے بھر پور مزاحمت کی۔ آخری اوور میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک وکٹ درکار تھی جو وہ حاصل نہ کرسکے۔