بی آرٹی زو سائیکلنگ ریلی کا انعقاد، معاون خصوصی بیرسٹر سیف بھی شریک ہوئے

Published On 11 February,2022 03:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ٹرانس پشاورکی جانب سے بی آر ٹی زو سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے بھی شرکت کی۔

ٹرانس پشاور کے زیر اہتمام بی آر ٹی زو بائیسیکل سے متعلق ریلی نکالی گئی، معاون خصوصی بیرسٹرسیف، طلباء اور دیگر افراد ریلی میں شریک ہوئے، بیرسٹر سیف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ زو سائیکل کی سکیم بی آرٹی کی ایک کڑی ہے، سائیکل ایک صحت مند ایکٹویٹی ہے،لندن کے بعد پہلے ڈاکنگ ہیں جویہاں دیکھے ہیں، عوام کی اگاہی کے بعد دیگر علاقوں میں بھی سہولیات دی جائیگی، ریلی حیات آباد فیز 6 میں منعقد کرائی گئی۔
 

Advertisement