پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی جیت لی

Published On 05 March,2022 10:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کھیلوں کے میدانوں سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی جیت لی۔

پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز لتھوانیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

پہلے روز پاکستان اور لتھوانیا کا مقابلہ 1-1 سے برابر تھا۔

آج ڈبلز میں پاکستان جبکہ ریورس سنگلز میں لتھوانیا نے کامیابی حاصل کرکے ٹائی 2-2 سے برابر کردی تھی۔ دوسرے ریورس سنگلز میں اعصام الحق نے پاکستان کو فتح دلوادی۔

ڈیوس کپ ٹائی کے تمام مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے۔
 

Advertisement