میلبورن:(ویب ڈیسک) سپینش سٹار رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں فتح سمیٹ کر کیریئر کا 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرکے ٹینس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی ہے۔
میلبورن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں رافیل نڈال نے اپنے روسی حریف ڈینیئل میدودوف کو شکست سے دوچار کیا۔
دونوں سٹارز کا فائنل میچ 5 گھنٹے اور 24 منٹ تک جاری رہا جس میں سپینس کھلاڑی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔
21 واں گرینڈ سلیم جیت کر رافیل نڈال نے راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ کا ریکارڈ توڑ دیا۔