آسٹریلین اوپن ویمن سنگلز میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا

Published On 19 January,2022 04:21 pm

سڈنی:(دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن ویمن سنگلز میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا اور 19 سالہ برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے امریکی حریف سلونی سٹیفنز کو شکست دے دی۔

آسٹریلین اوپن ویمنز ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں ایما نے سلونی کو دو ایک کی شکست سے دوچار کیا۔

اس سے پہلے سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ نے برتری کی دھاک بٹھا دی اور پولش حریف میگدالینا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر آؤٹ کر دیا،میچ کا سکور چھ چار اور چھ تین رہا ۔