میلبورن:(دنیا نیوز)ٹینس دیوانوں کے لیے اچھی خبر آگئی اور نمبر ون نواک جوکووچ میڈیکل استثنیٰ کے ساتھ آسٹریلین اوپن میں اِن ایکشن ہوں گے۔
نئے سال کے شروع ہوتے ہی ٹینس سیزن کا آغاز توجہ کا مرکز بن گیا ، پہلے گرینڈ سلیم ’’ آسٹریلین اوپن‘‘ میں کھلاڑیوں کی نمائندگی اور محرومی کی خبر اِن ہونے لگی ہے۔
عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو میڈیکل استثنیٰ مل گیا جس کے بعد اب وہ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں گے ، کورونا ویکسی نیشن لگوانے کے سربین سٹار نے میڈیا سے کوئی وضاحت شیئر نہ کی ۔