لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ لاہور، لاہور اے اور یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔
پاکستانیوں کی بھابھی اور قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا لاہور کے نجی مال پہنچے جہاں پرستاروں کی بڑی تعداد نے دونوں سپر سٹارز کا بھرپور استقبال کیا۔
دونوں سٹارز نے پرستاروں میں سوونئیر تقسیم کرنے کے ساتھ آٹو گراف بھی دئیے۔
ثانیہ مرزا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرہور انداز میں ویلکم کیا ہے۔
قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے کہ انہیں ہمارا پرفیوم بھی پسند آئے گا۔